ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں کشمیر حکومت عمرعبداللہ کے اٹھائے گئے کشمیری طلبہ کے معاملے پر کرے گی غور

جموں کشمیر حکومت عمرعبداللہ کے اٹھائے گئے کشمیری طلبہ کے معاملے پر کرے گی غور

Sun, 12 Jun 2016 14:10:08  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر11جون(آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر حکومت نے آج کہا کہ طلبہ میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے ہر ان ریاستوں میں حکومت سے بات کرنے کیلئے ایک وزیرکوبھیجا جائے گا جہاں پر تعلیم حاصل کر رہے کشمیری طالب علم مبینہ طورپرمسئلہ کاسامناکررہے ہیں۔اپوزیشن کے لیڈراورنیشنل کانفرنس(این سی)رکن اسمبلی عمر عبداللہ نے اسمبلی میں مسئلہ اٹھایا کہ ریاست کے باہرکچھ کشمیری نوجوان پریشانیوں کاسامنا کر رہے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کل رات سے انہیں فون کال آ رہی ہے کہ پرواز منصوبے کے تحت رجسٹرڈ کچھ کشمیری نوجوان پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور مقامی پولیس سے انہیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔عمر نے کہا کہ ان نوجوانوں کو ایم بی ڈی گروپ کی طرف سے تربیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کچھ نوجوانوں کا نام اورفون نمبراسپیکر کو دیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت معاملے پر غور کرے۔معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں میں جہاں بھی بھروسہ پیدا کرنے کی ضرورت ہو گی حکومت مناسب اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ طالب علم ریاست کے باہر کہیں بھی ہوں، میں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مختلف ریاستوں کے وزیر اعلیٰ سے ان کے بارے میں بات چیت کی۔سنگھ نے کہاکہ ہم نے طلبہ سے بات کرنے کے تمام ریاستوں میں ایک وزیربھیجنے کافیصلہ کیا ہے اورطلبہ میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے وہاں کے وزیراعلیٰ یا وزیر سے بات کی ہے۔عمر کی جانب سے ذکرکئے گئے واقعہ کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ حکومت معاملے پر غور کرے گی اور مناسب اقدامات اٹھائے گی۔


Share: